4 دسمبر، 2022، 2:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84960949
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی توران قومی پارک میں چیتا کے 2 بچے مل گئے

سمنان۔ ارنا- ایرانی صوبے سمنان کے ماحولیاتی تحفظ کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ توران کی قومی پارک میں پائے جانے والے چیتا کے بچوں کی عمریں 16 سے 20 دنوں کے درمیان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "بہرامعلی ظاہری" نے ارنا کے نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا اور کہا کہ توران وائلڈ لائف سینکچری کے علاقے میں پائے جانے والے چیتا کے 2 بچے مادہ ہیں اور اس سے اس قیمتی نسل کی آبادی میں اضافے کی امید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیتا کے دو بچوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور وہ اچھی صورتحال میں ہیں۔

ظاہری نے کہا کہ جمعرات کے روز "مہدیشہری" چرواہے نے توران وائلڈ لائف سینکچری میں اپنے مویشیوں کو چراتے ہوئے جانور کی آواز سنی اور آواز کے قریب جا کر آخر کار چیتے کے 2 بچوں کو دیکھتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے جمعہ کے روز رینجرز کو معاملے کی اطلاع دی اور اسی لمحے سے 2 چیتوں کی ماں کی تلاش شروع ہو گئی اور کوشش کے باوجود ابھی تک بچوں کی ماں نہیں مل سکی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .